• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری نے نوابشاہ اور وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں اور وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہی نمازِ عید ادا کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عید الاضحیٰ کی نماز اٹک میں اپنے آبائی گاؤں ڈھرنال میں ادا کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باغ ناران حیات آباد پشاور میں عوام کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کنڈی ماڈل فارم پر نمازِ عید ادا کی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے جن میں ملکی سلامتی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید