• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹنس ٹرینر نے 30 دن میں 7 کلو وزن کم کرنے کے 15 اصول بتا دیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی فٹنس ٹرینر تکائی راشد نے 30 دن میں تقریباً 7 کلو وزن کم کرنے کے لیے 15 نکاتی منصوبہ شیئر کیا ہے جس میں خوراک، ورزش، نیند اور سخت نظم و ضبط پر زور دیا گیا ہے۔

ٹرینر کے مطابق وزن کم کرنے کے لیے روزانہ ضرورت سے 500 سے 750 کیلوریز کم استعمال کرنا ضروری ہے جبکہ پروٹین کا زیادہ استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹرینر کے مطابق ہر کھانے میں 20 سے 30 گرام پروٹین شامل ہونی چاہیے۔

منصوبے میں تجزیر دی گئی ہے کہ ہفتے میں کم از کم 3 بار اسٹرینتھ ٹریننگ ورک آؤٹ، 30 سے 45 منٹ واک یا اسٹیئر ورزش اور روزانہ 10 ہزار سے زائد قدم چلیں۔

فٹنس ٹرینر نے 7 سے 9 گھنٹے کی پُرسکون نیند لینے، پہلے سے کھانے کی منصوبہ بندی کرنے، قدرتی غذا کے استعمال، تیل، گھی، میٹھی و پراسیسڈ اشیا سے مکمل پرہیز کا بھی مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے 30 دن تک ’چیٹ میل‘ نہ لینے، روزانہ وزن نوٹ کرنے اور کسی کوچ یا نظام کے ذریعے جوابدہی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔

فٹنس ٹرینر کا کہنا ہے کہ مستقل مزاجی، سخت نظم و ضبط اور مضبوط ذہنی تیاری ہی تیزی سے وزن کم کرنے میں کامیابی دلا سکتی ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید