اسرائیلی فوج نے لبنان میں اہم پہاڑی اور قلعے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے اہم شہر نبطیہ میں داخل ہوگئی۔
اسرائیل نے 2 ہزار اسکوائر کلومیٹر کے ساتھ لبنان کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دفاعی لائن میں بہتری کے لیے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
قابض افواج کا کہنا ہے کہ نبطیہ قلعے کے ارد گرد رات بھر شدید لڑائی کے بعد قبضہ کرنے میں کامیابی ملی۔
لبنانی میڈیا کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، گھروں میں سوئے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے اسکول اور ساحل بند کر دیے ہیں جبکہ جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
دوسری جانب مصر نے لبنان سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔