• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حب نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی، 35 سے زائد افراد گرفتار

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

حب نہر میں نہانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آ گئیں، 35 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

 میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد حکام نے نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ حب نہر کے اطراف پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی نہانے یا ہجوم جمع ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 35 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام اپنی حفاظت کے پیشِ نظر نہر میں نہانے سے گریز کریں کیونکہ ایسے مقامات پر حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید