• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرِ خارجہ کا لبنانی صدر و اسرائیلی وزیرِ اعظم سے رابطہ، نئی جنگ بندی تجویز پر گفتگو

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے 48 گھنٹے کے دوران لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطے کیے ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق مارکو روبیو نے نئی جنگ بندی تجویز پر لبنانی اور اسرائیلی رہنماؤں سے گفتگو کی۔

امریکی تجاویز کے مطابق حزب اللّٰہ پہلے اسرائیل پر حملے روکے، جواب میں اسرائیل بیروت میں کشیدگی سے گریز کرے گا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیل پہلے حملے روکے۔

اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ نے حزب اللّٰہ کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید