کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ نئے پی ایف ایف آئین میں فٹبال کے تمام متعلقہ حلقوں کی نمائندگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، فیفا اور ایف سی میں ملکی نمائندگی کیلئے لڑوں گا۔ انہوں نے قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر فٹبال گورننس کے جامع اصلاحاتی پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ فیفا اور اے ایف سی کے زیر اہتمام دو روزہ گورننس ورکشاپ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی آئینی اصلاحات میں کوئی دلچسپی نہیں جو پی ایف ایف صدر کے اختیارات میں اضافہ کریں۔