• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشمیتا سین گولڈ ڈگر نہیں، میں ڈائمنڈ ڈگر تھا: للت مودی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سابق چیئرمین آئی پی ایل للت مودی نے اداکارہ سشمیتا سین کو ’گولڈ ڈگر‘ کہنے والوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سشمیتا ایک خودمختار اور کامیاب خاتون ہیں جن کا میرے پیسوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

حالیہ انٹرویو میں للت مودی نے اپنے سابق معاشقے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سشمیتا سین ناصرف مالی طور پر مضبوط تھیں بلکہ کئی مواقع پر وہ خود تمام اخراجات برداشت کرتی تھیں۔

ان کے بقول میں تو ایک طرح پالا ہوا بوائے فرینڈ تھا، میں کچھ ادا نہیں کرتا تھا، سب خرچے سشمیتا سین خود ادا کیا کرتی تھیں۔

للت مودی نے کہا کہ سشمیتا سین نے اپنی محنت سے مقام اور دولت حاصل کی، اس لیے انہیں ’گولڈ ڈگر‘ کہنا سراسر غلط ہے۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کسی کو ڈائمنڈ ڈگر کہنا ہے تو وہ میں تھا اور سشمیتا سین ایک ہیرا ہیں، وہ گولڈ ڈگر نہیں ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 2022ء میں اپنے تعلقات کا اعلان میں نے سشمیتا کے سامنے ہی سوشل میڈیا پر کیا تھا، اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی تھی تاہم مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

للت مودی نے سشمیتا سین کو اپنی زندگی کی ایک خاص شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی میری اچھی دوست ہیں۔

انہوں نے سشمیتا کی بطور سنگل مدر اپنی بیٹیوں، رینی اور علیشا کی پرورش کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔

یاد رہے کہ 2022ء میں للت اور سشمیتا کے درمیان تعلقات منظرِ عام پر آنے کے بعد سشمیتا سین نے بھی ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں سونے سے زیادہ مہنگی چیزوں کی مالک ہوں اور ہیرے خود خریدتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید