• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی


بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ناصرف پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی بلکہ پاکستانی انڈسٹری میں کام کرنے پر بھی لب کشائی کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کے بعد اب سشمیتا سین نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کر دی۔

اداکارہ کے مطابق ہنر و فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور نہ ہی ہونی چاہیے، ایک کھیل اور ایک ہماری تخلیقی فیلڈ ہے جو تمام پابندیوں سے آزاد ہے، تخلیقی کام آزادی کے ماحول میں پروان چڑھتا ہے، اس لیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گی۔

پاکستانی انڈسٹری میں کام کے حوالے سے ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا چاہوں گی، پھر چاہے اس کی پیشکش کہیں سے بھی آئے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فواد خان نے 9 سال بعد فلم ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، تاہم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی ہے، جس پر بھارتی فنکار یکے بعد دیگرے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید