• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرب علی کی اچانک سرجری، اداکارہ نے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کر دیا

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں اپنی انگلی کی سرجری کروائی ہے، جس کے بعد ان کے مداح اور شوبز شخصیات ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

میرب علی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث مقبول ہوئیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

اداکارہ کے مطابق میری ایک انگلی کافی عرصے سے لاک ہو رہی تھی اور اس کی حرکت محدود ہو گئی تھی، ابتداء میں مختلف ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا، جن میں ریمیٹولوجسٹ اور نیورولوجسٹ بھی شامل تھے، تاہم آخرکار آرتھوپیڈک سرجن نے سرجری کا مشورہ دیا۔

میرب علی نے بتایا کہ مجھے توقع تھی کہ یہ ایک معمولی نوعیت کا آپریشن ہو گا، لیکن سرجری میری توقع سے زیادہ پیچیدہ اور طویل ثابت ہوئی۔

سرجری کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مداحوں نے بھی میرب علی کو آرام کرنے اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ انگلی پر مزید دباؤ نہ پڑے اور صحت یابی کا عمل تیز ہو سکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید