ڈیفنس لاہور میں ایک کروڑ روپے مالیت کی چوری کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹا ہیں، جنہوں نے عید کے دن سہ پہر کو چوری کی۔
ترجمان کے مطابق ڈیفنس لاہور کے 1 کروڑ روپے مالیت کی چوری کے ملزمان کو ٹبہ گوہاوا جنوبی چھاؤنی اوربھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے گوشت مانگنے والوں کا روپ دھار کر گھروں کی ریکی کی۔
ترجمان ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات، گھڑیال اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک چوری اور ڈکیتی کی 45 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے۔