انگلینڈ میں 18 سالہ سفید فام نوجوان ہینری نوواک کے قتل کے خلاف دائیں بازو کے حامیوں کے احتجاج کے سبب 11 پولیس افسران زخمی ہو گئے جبکہ سو مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
برطانیہ کے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنے بیان میں ہنری نوآک کی گرفتاری کے واقعہ کو پریشان کن قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاری کی ویڈیو دیکھی ہے جو کہ دہشت ناک ہے،انڈی پینڈینٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو معاملہ کی تہہ تک جانا چاہیے۔
کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ نسل پرستی کے الزامات کا بھی جواب تلاش کرنا ہوگا۔
دوسری جانب انگلینڈ میں ہیمشائر اینڈ آئل وائٹ چیف کانسٹیبل الیکسز بون نے اٹھارہ برس کے ہنری نووآک کی گرفتاری پر معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ نووآک کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی جبکہ وہ یہ کہتا رہ تھا کہ اسکا دم نکل رہا ہے۔