اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق ایرانی حملے کا نشانہ وسطی اور جنوبی اسرائیل ہیں۔
اسرائیلی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ اس ایرانی حملے سے مغربی کنارے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی نیوتم ایئر بیس، تل انوف پر حملے کیے ہیں، اسرائیلی ایئر بیس پر حملے ایران میں ریڈار مقامات کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے، کسی بھی صورتِ حال اور تمام محاذوں پر وسیع آپریشنز کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران سے داغے گئے تمام میزائل اب تک روک لیے گئے ہیں۔
ادھر ان حملوں کے بعد اردن کے بعض حصوں میں سائرن بجنے لگے تھے۔
پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوجی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔
پاسدارانِ انقلاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ بندی کی قبولیت اس شرط پر تھی کہ تمام محاذوں پر فائرنگ بند ہو، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔