ضلع کرم میں مین سپلائی لائن کے ٹاور گرنے سے ضلع بھر میں بجلی 1 ہفتے سے معطل ہے۔
ٹیسکو حکام کے مطابق ٹل کے قریب 132 کے وی مین سپلائی ٹاور طوفانی ہواؤں سے گرے۔
ایک ہفتے سے بجلی کی معطلی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز بند ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں پانی کی قلت ہے۔
ٹیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بجلی کے ٹاورز کی مرمت اور بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ٹاورز کی موجودگی کی وجہ سے بحالی کے کام میں مشکلات ہو رہی ہیں۔
ٹیسکو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی جلد بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔