• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے شہری کے نام 421 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف

فوٹو، سٹی ٹریفک پولیس
فوٹو، سٹی ٹریفک پولیس

لاہور کے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری باز محمد کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔

ترجمان کے مطابق گاڑیوں کی ملکیت کا انکشاف اُس وقت ہوا، جب اسے ای چالانوں کی مد میں ہونے والے لاکھوں روپے کے جرمانوں پر روکا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان کی نادہندہ گاڑیوں کو پکڑنے کے جنرل ہولڈ اپ جاری تھا کہ ایک موٹرسائیکل کو روکا گیا، جس کے ذمے ای چالانوں کی مد میں 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے واجب الادا تھے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ باز محمد نامی شہری کے نام پر سیکڑوں گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جن کے ای چالان واجب الادا ہیں۔ ٹریفک پولیس نے شہری کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کروادی تاہم اس نے جرمانہ ادا نہیں کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے کے واجب الادا ای چالان وصول کرنا حکام کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید