وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ میں پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں ایم کیو ایم کا مثبت کردار قابلِ قدر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اشتراکِ عمل مستقبل میں بھی قومی مفاد اور عوامی خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔