کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) وفاقی بجٹ میں اگلے سال میں پاکستان میں ہونے والے جنوبی ایشیائی گیمز کے لئے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مختلف سہولیات کی فراہمی کیلئے 134.832 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔اس منصوبے کی مجموعی لاگت 769.391 ملین روپے ہے،اسکردو میں پاکستان اسپورٹس بورڈ ،کوچنگ سینٹر کی تعمیر کے لیے 150 ملین روپے ، سات شہروں میں مصنوعی ہاکی ٹرف کی تبدیلی اور تنصیب کے لیے 120 ملین ، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں بائیو مکینیکل لیب کے قیام کے لیے 70.488 ملین، انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2026-27 میں تقریباً 1.851 ارب روپے مختص کیے ہیں،اہم منصوبوں میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ارشد ندیم اور شہباز شریف ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کا قیام شامل ہے۔