کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم ہفتے کو بیلجیم سے مقابلہ کریگی ۔ البتہ سفری پریشانی نے تیسرے مرحلے میں بھی ٹیم کا پیچھا نہیں چھوڑا، اس بار سامنے آنے والی مشکلات کی وجہ فیڈریشن نہیں ، بلکہ کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی فلائٹ میں تاخیر بنی اور کھلاڑیوں کی استبول سے بیلجیم جانے والی پرواز مس ہوگئی، تاہم ائیر لائن نے انہیں اگلی فلائٹ سے روانہ کردیا، اس بناپر اسکواڈ کو استنبول ائیر پورٹ پر سات گھنٹے قیام کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا جانے والی قومی ٹیم کو فیڈریشن حکام کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سخت ترین مسائل کا سامنا رہا تھا۔