متحدہ عرب امارات کی جانب سے خریدے گئے کراچی پورٹ ٹرمینل کی گہرائی 15.5 میٹر تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد یہ ملک کا سب سے گہرا بندرگاہی ٹرمینل بن گیا۔
سی ای او ٹرمینل خرم عزیز کے مطابق جہازوں کے مڑنے کے لیے مختص جگہ کی چوڑائی بھی 305 میٹر سے بڑھا کر 350 میٹر کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نئی سہولتیں اور گہرائی میں اضافے کے بعد کراچی پورٹ پر بڑے بحری جہازوں کی آمد ممکن ہو جائے گی، جس سے بندرگاہی سرگرمیوں اور تجارتی امور میں مزید بہتری آئے گی۔