• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا جیتے ہوئے لوگوں کو ہروانا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟ محمود اچکزئی

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی---فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی---فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ غلطیوں کی اصلاح ہو سکتی ہے، آئیں بیٹھیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اس ایوان کی مضبوطی کے لیے ہر مظلوم کا ساتھ دیا، کیا جیتے ہوئے لوگوں کو ہروانا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آپ کے کسانوں نے پیاز ٹماٹر آلو جانوروں کے سامنے پھینک دیے، فیڈریشن صوبوں کو پیسے دیتی ہے آپ نے صوبوں سے لے لیے، اقبال آفریدی کو آپ نے ایوان سے نکال دیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں اس پارلیمنٹ کو مضبوط کرو، اسی میں ملک کا بھی فائدہ ہے اور عوام کا بھی، میں آپ کی غیر مشروط حمایت کروں گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی پر اتنی سختی نہ کریں، یہ بری بات ہے، بانئ پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات ہو جائے تو کیا ہو گا؟ ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایک معاہدہ کریں تاکہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، جو انتخابات جیتے گا وہ 5 سال تک حکومت کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید