پنجاب کے بجٹ 27-2026ء کو کل (16 جون کو) پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق بجٹ 27-2026ء کے اعداد و شمار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ پنجاب نے محکمۂ قانون پنجاب کو اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ارسال کر دی ہے جبکہ گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کے ذریعے اجلاس طلب کریں گے۔
ذرائع وزارتِ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل 16 جون کو صبح 11 بجے کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہو گا جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں سوشل سیکٹر کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ کوئی نیا ٹیکس لگانے کی تجویز شامل نہیں ہے۔
ذرائع وزارتِ خزانہ پنجاب کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں وفاق کے برابر اضافہ کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔