• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ: میسی کی ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا، تینوں گول لیونل میسی نے کیے۔

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی نے 17ویں، 60 اور 76 ویں منٹ میں گول کیے، فٹبال ورلڈ کپ میں لیونل میسی پہلی مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

لیونل میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 27 میچوں میں 16 گول کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے جرمنی کے میرو سلاو کلوزے کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ایک اور میچ میں ناروے نے ایرلنگ ہالینڈ کے 2 گول کی بدولت عراق کو پہلے میچ میں 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید