• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و کینیڈا میں سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کا آغاز

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو 

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کا آغاز اٹاوہ میں ہو گیا۔

ان مذاکرات میں پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری ذوالفقار علی پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

اٹاوہ میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مجوزہ فارن انویسٹمنٹ پروٹیکشن اینڈ پروموشن ایگریمنٹ (FIPPA) اور دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی وفد میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی امور سے متعلق مختلف اداروں کے سینئر حکام شامل ہیں۔ 

اس موقع پر کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا ایک معیاری اور مؤثر سرمایہ کاری نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور شفاف تنازعاتی حل کے نظام کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جو ملک کے وسیع تر اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل افیئرز کینیڈا کے جنوبی ایشیاء بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جین کرسچین بریلانٹ نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات تعمیری اور نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ مذاکرات کا گزشتہ دور اکتوبر 2025ء میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید