• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، تنخواہوں، پنشن میں 7 فیصد اضافہ، زرعی ٹیکس کم، کم از کم اجرت 43 ہزار روپے کی تجویز

کراچی (سہیل افضل) سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے نئے مالی سال 27-2026ء 35.62 کھرب روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کر دیا بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، بجٹ کا خسارہ 36.9ارب روپے متوقع ہے،سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7فیصد اضافے کا اعلان، صوبے میں کم از کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار ماہانہ کر دی گئی، ترقیاتی پورٹ فولیو 575 ارب سے کم کرکے 400ارب روپے کردیا گیا، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 108.1ارب روپے مختص، تعلیمی معاونتی خدمات پر سیلز ٹیکس کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا، سندھ انٹرنیشنل فنانشیل سینٹر قائم کرنے کا اعلان، زرعی سپر ٹیکس کی شرح کو بھی 10 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دیا گیا، زرعی سپر ٹیکس کی استثنیٰ کی حد بھی 150 ملین سے بڑھا کر 500 ملین روپے کر نے کا اعلان ، انشورنس ایجنٹس اور بروکرز پر عائد ٹیکس میں کمی کا فیصلہ،سندھ لوکل گورنمنٹ اور میونسپل انفراسٹرکچر کیلئے سب سے زیادہ 121.6 ارب روپے مختص کئے گئے، تعلیم کے شعبے کیلئے 583 ارب 21 کروڑ 24 لاکھ روپے مختص، صحت کے شعبے کیلئے مجموعی طور پر 338 ارب 20 کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر، زراعت اور لائیو اسٹاک کے ترقیاتی کاموں کیلئے 6.3 ارب روپے مختص کیا گیا ہے،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام شروع کرنے کا اعلان ، 18 ارب روپے کی لاگت سے 2 لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کیے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی بجٹ 27-2026 پیش کرتے ہوئےکہا کہ مسلسل گیارہ بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ NFC ایوارڈ کے تحت سندھ کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا، کراچی کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنارہے ہیں، کیٹی بندر ملک کا نیا معاشی بحری گیٹ وے بنے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بجٹ کو مالی وسائل میں اضافے، سماجی تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سبز معیشت کے فروغ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا ہدف سندھ کو تجارت، مالیات، ٹیکنالوجی اور قابلِ تجدید توانائی کا علاقائی مرکز بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں مجموعی اخراجات تقریباً 3.562 کھرب روپے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ تقریباً 36.9 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید