ایران معاہدے پر دستخط کے بعد آبنائے ہرمز سے 3 سعودی پرچم بردار سُپر ٹینکرز گزرے ہیں۔
شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق سعودی پرچم بردار ٹینکروں پر 60 لاکھ بیرل خام تیل لدا ہوا تھا، ان جہازوں کے علاوہ دیگر جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزرے۔
آبنائے ہرمز کا کُھلنا امریکا ایران مفاہمتی یادداشت میں شامل اہم شق ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے پر دستخط کردیے، وزیراعظم شہباز شریف کے بھی بطور ثالث معاہدے پر دستخط موجود ہیں، پاکستان نے بطور ثالث معاہدے کی توثیق کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی بنیاد ثابت ہوگا، پیش رفت ممکن بنانے اور امن و علاقائی استحکام آگے بڑھانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک محنت نہایت اہم رہی۔
وزیراعظم نے معاہدے پر صدر ٹرمپ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر کو مبارک باد دی۔