• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے مذاکرات، امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی ملتوی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس---فائل فوٹو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس---فائل فوٹو 

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزر لینڈ روانگی مؤخر کر دی گئی ہے۔ 

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا تکنیکی مذاکرات جَلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی آج متوقع تھی۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ اسرائیل زیادہ تر ہتھیار واشنگٹن ہی سے لیتا ہے، اسرائیل کے صرف 3 ماہ کے دوران تحفظ کرنے والے 2 تہائی ہتھیار امریکیوں کے ہاتھوں تیار ہوئے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل کو حاصل ہتھیاروں کی قیمت امریکیوں کے ٹیکس سے ادا ہوئی، جو امریکی صدر کو مسئلہ سمجھتا ہے وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہو اور حقائق جانے۔

امریکی نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تشدد کا راستہ اختیار کر کے آپ اپنے تمام قومی سلامتی مسائل سے نمٹ نہیں سکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید