اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہوگا۔
سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل کے لیے امریکا اور ایران کے مندوبین آج برجنسٹاک میں ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر ثالث پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برجنسٹاک میں بات چیت میں فریقوں کے کون سے مندوبین شرکت کریں گے اور یہ کس نوعیت کی ہوگی۔
سوئس حکومت نے میٹنگ سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی۔ میٹنگ میں دیگر ممالک کی شرکت سے متعلق بات بھی نئے اعلامیہ سے نکال دی گئی۔