• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و ایران کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات منسوخ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

امریکا اور ایران کے درمیان آج سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برجنسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کا یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزر لینڈ روانگی مؤخر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے، لیکن امریکا تکنیکی مذاکرات جلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید