ایران نے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروادیا۔
ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست دینے والے بحری جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا، بحری جہازوں کو یہ سہولت مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں دی جائے گی۔
پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ذرائع یا غیر مجاز چینلز سے آئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، تمام ٹرانزٹ درخواستیں کم از کم 48 گھنٹے پہلے جمع کروانا ہوں گی۔
ایرانی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ 60 روز تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔