جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہو کر 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے بعد فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔