ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کاروں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بھاری گاڑیوں اور مسافر بسوں کے لیے حدِ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھی مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیے سابقہ حدِ رفتار دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حدِ رفتار میں عارضی کمی مخصوص حالات اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر کی گئی تھی، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد سابقہ رفتار کی حدیں بحال کر دی گئی ہیں۔
حکام نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ حدِ رفتار کی پابندی کریں اور دورانِ سفر ٹریفک قوانین پر عمل یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔