پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 360 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 104 ڈالرز کم ہو کر 4098 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔