• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب 15 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مطلوب دہشت گرد خورشید کے سر کی قیمت سب سے زیادہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گرد شیر آمین عرف کاکا کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ قاری احسان اور شیر عالم کے لیے 60، 60 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سپین شاہ، اعجاز اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر 40، 40 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مطلوب دہشت گردوں سے متعلق معلومات فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید