• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر ایاز صادق کے نام محمد باقر قالیباف کا خط، خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام مجلس شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خط لکھ دیا۔

خط کے ذریعے باقر قالیباف نے ایازصادق کو آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

خط میں بتایا گیا کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کےلئے تعزیتی تقریب 3 جولائی کو تہران میں ہو گی۔

ایرانی اسپیکر نے خط میں پاکستانی عوام، اسپیکر ایاز صادق اور ارکان اسمبلی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایرانی اسپیکر نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق باقر قالیباف نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق ایرانی اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان عزت، وقار، باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید