باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر باجوڑ میں پولیس نے فضل امین اور دیگر نامعلوم افراد پر امتناع ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق فضل امین اور دیگر نامعلوم افراد نے وزیر مملکت مبارک زیب کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کی۔ مقدمے کے متن کے مطابق موقع پر مشران نے ملزمان کو فائرنگ سے منع کیا مگر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔
ایف آئی آرکے مطابق ہوائی فائرنگ قانون کی خلاف ورزی ، جرم اور قابل مواخذہ ہے۔