لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 8 سال کا بچہ عبداللّٰہ جاں بحق اور 4 مزدور زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی 4 مزدوروں کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زیر تعمیر مکان کے ساتھ واقع اسکول میں لگے سمر کیمپ میں بچے موجود تھے، زیر تعمیر مکان کی پہلے دیوار اور پھر چھت بھی گر گئی۔