• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی محمد تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب

 جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس کے مشترکہ انتخابی اجلاس میں مفتی محمد تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق مولانا محمد حنیف جالندھری مسلسل ساتویں مرتبہ بلا مقابلہ ناظمِ اعلیٰ منتخب ہوئے، مولانا فضل الرحمان نے صدر کے لیے مفتی تقی عثمانی کا نام پیش کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ناظمِ اعلیٰ کے لیےمولانا حنیف جالندھری کا نام پیش کیا،  اجلاس میں ایک ہزارسے زائد ارکان نے اتفاقِ رائے سے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق مفتی تقی عثمانی، مولاناحنیف جالندھری 5 برس وفاق المدارس کی قیادت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی وفاق المدارس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت مدارس کے اتحاد اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی، کامیاب تحریکیں اصول، حکمتِ عملی اور واضح پالیسی پر آگے بڑھتی ہیں، اختلافِ رائے کو احترام، دلیل اور مکالمے کے دائرے میں رہنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید