لاہور ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ ریپ اور اغوا کیس کا مقدمہ سی تھانے میں درج کرلیا گیا۔
غیر ملکی خواتین کے مبینہ ریپ اور اغوا کا مقدمہ جوڈیشل ریسٹ ہاؤس دھرم پورہ کے چوکیدار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایس ایچ او اور 2 اہلکاروں کے خلاف درج مقدمے میں سرکاری رہائش گاہ میں غیر قانونی داخلے اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں۔
گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ ڈیفنس لاہور میں غیر ملکی خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لاکھوں ڈالر تاوان طلب کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے متاثرہ خواتین سے بیرون ملک دوستی کی اور انہیں پاکستان بلایا، 29 جون کو وہ لاہور پہنچیں، ملزم انہیں ڈیفنس میں واقع گھر لےگیا۔
متن کے مطابق ایک خاتون سے زیادتی کی کوشش کی گئی جبکہ دوسری خاتون کو 3 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور خواتین سے بیرون ملک رابطہ کروا کر ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان مانگا گیا۔