وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب کرلیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حجاج شکایات، اعتراضات یا تجاویز 20 جولائی تک جمع کرائیں، حجاج کرام دستخط شدہ شکایات ثبوتوں اور دستاویزی شواہد کے ساتھ وزارت کو ارسال کریں۔
ترجمان کے مطابق موصولہ شکایات کی جانچ مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی، منظم اور شیئر ہولڈر کمپنیوں کے لائسنسز کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق موصولہ شکایات کو لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن، تجدید اور منسوخی کے عمل میں مدنظر رکھا جائے گا، وزارت مذہبی امور نے منظم کی شیئر ہولڈر کمپنیوں سے 5 فیصد پرفارمنس گارنٹی حاصل کر رکھی ہے۔
ترجمان کے مطابق حجاج کرام اپنی شکایات بذریعہ ڈاک یا ای میل 20 جولائی 2026ء تک ارسال کریں، اس کے بعد موصول ہونے والی شکایات قابل سماعت نہیں ہوں گی۔