• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت، پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید، جوابی کارروائیوں میں 21 دہشت گرد ہلاک، قومی شاہراہ پر دھرنا، KP اور پنجاب سے رابطہ منقطع

کوئٹہ ، اسلام آباد(نمائندہ جنگ، اے پی پی) سیکورٹی فورسز اور پولیس نے زیارت اور دالبندین میں فتنہ الخوراج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشنز کے دوران 21دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود قبضے میں لے لیا، آپریشن میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے 9پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیارت کے علاقےمانگی میں مانگی ڈیم فیز تھری کی سیکورٹی پر مامور پولیس اورفتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا دہشت گردوں نے 9اہلکاروں کو شہید کر دیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، فورسز نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر دالبندین کے علاقے لاگاپ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کارروائی میں6دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ صدر ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیراعلی بلوچستان نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی۔ دریں اثناء زیارت میں پولیس اہلکاروں کے اغواء اور شہادتوں کیخلاف مقامی افراد نےقومی شاہراہ این 50 پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، بلوچستان کا پنجاب اور خیبر پختونخوا سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

اہم خبریں سے مزید