• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرۂ عرب میں کارگو طیارہ لاپتہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں کارگو طیارے کے گر کر لاپتہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے طیارے میں سوار عملے کے 5 ارکان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے سول ایوی ایشن، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کو امدادی اور تلاش کی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے تاکہ لاپتہ طیارے اور عملے کی تلاش کا عمل جَلد از جَلد مکمل کیا جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید