• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی شہری انتظامیہ مہنگائی میں معاون بن گئی، کمشنر نے آٹے کی قیمت میں پھر 12 روپے اضافہ کردیا

کراچی ( سہیل افضل ) کراچی کی شہری انتظامیہ مہنگائی میں معاون بن گئی، کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر 12 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا،اس سے قبل فروری میں آٹے کی قیمت 6 روپے اور مئی میں 8 روپے کلو کا اضافہ کیا گیا تھا ، تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کے زیر اہتمام کنٹرولر جنر آف پرائس اینڈ سپلائی جو کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے قائم کیا گیا ادارہ ہے اس کی بنیادی ذمہ داری کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے لیکن اب کچھ عرصے سے یہ ادارہ از خود مہنگائی کا سبب بن رہا ہے جمعرات 9 جولائی کو ادارے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں ریگولر ڈھائی نمبر چکی آٹے کی قیمت 125 روپے فی کلو کر دی گئی ہے ،اس سے قبل مئی میں اس کی قیمت 6 روپے بڑھا کر 113 روپے کی گئی تھی،جمعرات کو جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق ڈھائی نمبر چکی آٹے کی ہول سیل قیمت 122 روپے کر دی گئی ہے مئی میں اس کی قیمت 110 روپے مقرر کی گئی تھی ،فائن آٹے کی ریٹیل قیمت میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 135 روپے فی کلو طے کی گئی ہے اس سے قبل یہ 121 روپے تھی فائن آٹے کی ہول سیل قیمت اب 132 روپے رکھی گئی ہے اس سے قبل یہ 118 روپے مقرر کی گئی تھی ،نئے نوٹی فیکشن میں چھوٹی چکی کے آٹے کی قیمت 145 روپے کلو پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید