• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت کے فروغ کیلئے اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ

پاکستان ایئر پورٹ اٹھارٹی کے مطابق اسکردو ایئر پورٹ کو سیاحوں کے لیے جدید فضائی دروازہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

کراچی سے ترجمان پی اے اے کے مطابق سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ 

ترجمان پی اے اے کے مطابق ٹرمینل عمارت کا رقبہ 21 ہزار سے بڑھا کر 39 ہزار مربع فٹ کیا جائے گا۔ 

ترجمان پی اے اے کے مطابق روانگی لاؤنج میں بیٹھنے کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 900 کی جائے گی۔ 

ترجمان پی اے اے کے مطابق آرئیول لاؤنج میں مسافروں کی گنجائش 80 سے بڑھا کر 200 کی جائے گی، روانگی اور آمد لاؤنج کے اندر ایگزیکٹو لاؤنج بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ 

ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اٹھارٹی کے مطابق چیک اِن اور بریفنگ کاؤنٹرز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10 کی جائے گی، گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش 200 سے بڑھا کر 600 کردی جائے گی۔ 

ترجمان پی اے اے کے مطابق اسکردو ایئر پورٹ پر جدید کارگو آفس بلاک بھی منصوبے میں شامل ہے۔ 

ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اٹھارٹی کے مطابق اسکردو ایئر پورٹ پر تعمیراتی کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اسکردو ایئر پورٹ منصوبے کی لائن مارکنگ کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید