• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ کے اس اہم موڑ پر مجاہدوں کی خدمت پر سوال اٹھانا ملک و ملت سے بڑی زیادتی ہے: خالد مقبول

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ کے اس اہم موڑ پر مجاہدوں کی خدمت پر سوال اٹھانا ملک اور ملت کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج عالمِ اسلام اور اقوامِ عالم میں پاکستان کی قدر و قیمت اور وقار افواجِ پاکستان کے طفیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں جان نثار کرنے والوں کو قوم کا محسن شمار کرتی ہیں، ہمارے شہداء اور غازی ہماری آزادی کے ضامن ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو اپنے سیاسی مفادات کو قومی مفاد کے تابع رکھنا چاہیے، ایسی زبان سے گریز کریں جس سے جوانوں کے حوصلے اور شہداء کے گھرانوں کے جذبات پر ضرب پڑے۔

قومی خبریں سے مزید