• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: 10 سال قبل قیدیوں کے فرار ہونے کے مقدمے میں پولیس اہلکاروں کو 6، 6 سال قید کی سزا


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

گوجرانوالہ میں جیل سے عدالت لائے گئے دو قیدیوں کے قیدی وین سے فرار ہونے کے 10 سال پرانے مقدمے کے فیصلے میں پولیس اہلکاروں کو 6، 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

اینٹی کرپشن کی اسپیشل کورٹ کے جج نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کے اے ایس آئی نوازش علی اور کانسٹیبل بشیر احمد کو 6، 6 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ دونوں پر ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالت نے وین کے ڈرائیور کو 12 سال قید کی سزا سنائی، مقدمہ 30 مئی 2016 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔

 استغاثہ کے مطابق دو قیدیوں کو جیل سے عدالت پیشی کے لیے قیدی وین میں لایا گیا تھا، ضلع کچہری کے باہر ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کو نشہ آور جوس پلایا، جس سے وہ بے ہوش ہوگئے اور دونوں قیدی وین سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دونوں ملزمان قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار تھے۔

قومی خبریں سے مزید