• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے جولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا

پاکستان نے جولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا۔ 

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا۔ 

پی ایل ایل کے ذرائع کے مطابق جولائی میں اب تک خریدا جانے والا یہ مہنگا ترین کارگو ہے، ایل این جی کارگو 21 سے 22جولائی کے درمیان مہیا ہوگا۔ 

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے آج ایل این جی سپلائی کی بولیاں کھولیں، مجموعی طور پر ایل این جی کارگو کے لیے دو بولیاں موصول ہوئیں۔ ایک عالمی کمپنی نے 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم بولی لگائی۔ 

پی ایل ایل کے ذرائع کے مطابق دوسری عالمی کمپنی نے 21.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی۔

تجارتی خبریں سے مزید