• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: 3 ملزمان چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیے گئے، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار تین ملزمان سوریش، رام چند اور انیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے ڈاکٹر آکاش سے کیش چھین کر گولی مار دی تھی،  ملزمان کے خلاف دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کی درخواست دی جارہی ہے جس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا شناخت پریڈ آج ہی کروانی ہے؟

سرکاری وکیل نے کہا کہ نہیں آج درخواست دی جا رہی ہے شناخت پریڈ کی تاریخ دی جائے جس کے بعد عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی شناخت پریڈ کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کے چہرے چیمبر میں دکھائے جائیں جس کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو س7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ضلع جنوبی کی ایک اور عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں بھی تینوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید