• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے کراچی میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی ( سہیل افضل ) فرانس نے کراچی میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا، کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بنا پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم، انہوں نے یقین دلایا کہ فرانس پاکستان سے رخصت نہیں ہورہا، بلکہ اس کی موجودگی کی شکل بدل رہی ہے۔ فرانس کے قومی دن کے پروقار جشن کے موقع پر، کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل نے ایک جذباتی خطاب کیا، جس میں انہوں نے شہر میں فرانسیسی سفارتی موجودگی کے ایک نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا۔ دوستی کی ایک مضبوط میراث ممتاز مہمانوں اور حکام نے "بستیل ڈے" کی 237 ویں سالگرہ منائی۔

اہم خبریں سے مزید