وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے گوجرانوالہ زون میں انسانی اسمگلرز کو سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 164 انسانی اسمگلرز کو عدالتوں سے سزا دلوائی گئی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عدالت سے ملنے والی سزاؤں میں 22، 22 سال قید کی سزائیں بھی شامل ہیں، سزاؤں کے باعث اسلم میو، سرور سندھو، ندیم میو، رؤف اسمگلر جیسے گروہ انجام کو پہنچے۔
ایف آئی اے کے مطابق خطرناک انسانی اسمگلرز سجاد کو 19 سال اور صغیر کو 10سال قید کی سزا دلوائی گئی، گوجرانوالہ زون میں درج مقدمات اور انکوائریز میں 880.96 ملین کی ریکارڈ ریکوری بھی کروائی گئی۔