• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈی فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی

اینڈی فلاور - فوٹو: فائل
اینڈی فلاور - فوٹو: فائل

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے کوچ اینڈی فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے معذرت کرلی۔

اپنے بیان میں اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ خود کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ریس سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت جو کام کر رہا ہوں اس سے خوش ہوں۔

خیال رہے کہ اینڈی فلاور بھارتی لیگ اور ہنڈرڈ میں لندن اسپرٹ کی کوچنگ کر رہے ہیں۔

اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کوچنگ کر کے بہت اچھا وقت گزرا، مگر اب میں اپنے موجودہ کام سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا میں ایک ساتھ لیگ اور انگلینڈ کی کوچنگ کرسکتا ہوں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے چند روز قبل ایشز سیریز کی خاطر ریڈ بال ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش کردیا تھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد انگلش بورڈ نے یہ فیصلہ کیا، بورڈ نئے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کی تلاش کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید