• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود پر پابندی میں توسیع کر دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں بشمول فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کر دی۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق یہ پابندی اب 24 اگست 2026ء تک مؤثر رہے گی۔ 

نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پاںندی ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025ء سے بند کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید